امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں حفاظتی مسائل کی وجہ سے امریکی شہری فوراً نکل جائیں۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر دبئی چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں، زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچیں۔ کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔