امریکی حملے میں شہید 160 ایرانی طالبات کی قبروں کی تصویر جاری

image

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 160 کمسن طالبات کو میناب میں واقع قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے، غزہ سے میناب تک بے گناہوں کو بےدردی سے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کے میناب ایلمینٹری اسکول کی طالبات امریکی حملے میں شہید ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US