جاپان میں بے روزگاری کی شرح رواں سال جنوری میں بڑھ کر 2.7 فیصد ہوگئی۔
شنہوا کے مطابق جاپان میں جنوری کے دوران بے روزگاری کی شرح 2.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد ہوگئی جو پانچ ماہ میں پہلی بار اضافہ ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملازمت کرنے والے افراد کی تعداد موسمی اثرات کے مطابق 0.4 فیصد کم ہو کر 6 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار رہ گئی، جو پانچ ماہ میں پہلی کمی ہے جبکہ بے روزگار افراد کی تعداد 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 19 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی۔
وزارت کے مطابق بے روزگار افراد میں سے 8 لاکھ 20 ہزار نے رضاکارانہ طور پر اپنی ملازمت چھوڑ دی، جو عموماً بہتر مواقع کی تلاش کے لیے ہوتا ہے اور یہ تعداد 7.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار افراد کو ملازمت سے فارغ کیا گیا جو دسمبر کے مقابلے میں بغیر کسی تبدیلی کے رہا۔
علاوہ ازیں، منسٹڑی آف ہیلتھ، لیبر اینڈ ویلفیئر کے الگ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں اوسط ملازمت دستیابی کا تناسب دسمبر کے مقابلے میں 0.02 پوائنٹ کم ہو کر 1.18 رہ گیا، یہ تین ماہ میں پہلی کمی ہے۔