امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کمرشل بحری جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی بھی تعینات کی جائے گی۔
اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو آبنائے ہرمز میں گزرنے والے تجارتی جہازوں کو امریکی بحریہ کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ خلیجی پانیوں میں محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بحری جہازوں کی انشورنس میں بھی مدد فراہم کرے گا، جبکہ آئل ٹینکرز سمیت تمام کمرشل جہازوں کو ضمانت اور انشورنس سپورٹ دی جائے گی۔
امریکی صدر کے مطابق یہ اقدام خلیج میں بحری جہازوں کی حفاظت اور عالمی تجارتی راستوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔