امریکا میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے اب تک ایران میں 1097 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 181 بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اے سٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
- سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے ہیں۔
- اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اُن کی جانب سے شروع کی جانے والی حالیہ کارروائی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کر رہا ہے۔
- سعودی عرب میں سی آئی اے سٹیشن پر ایران کا ڈرون حملہ، سعودی عرب کا جوابی حملوں پر غور
- دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، حکام کی تصدیق
- امریکہ نے اب تک ایران میں 1,700 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے: حکام
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'اب ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا ہے'
- ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
’ایران میں 181 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے‘: سعودی عرب میں سی آئی اے سٹیشن ڈرون حملے کا نشانہ بنا، امریکی میڈیا