ایران نے امریکا کے حملوں کے جواب میں 500 بیلسٹک میزائل اور 2,000 ڈرون داغے

image

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2,000 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے، اور اب خلیج عرب، خلیج ہرمز اور خلیج عمان میں کوئی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے 500 بیلسٹک میزائل اور 2,000 سے زائد ڈرون داغے۔ اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت شدید نقصان میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے، اور اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ امریکا ایران کے میزائل پیڈز اور جوہری و بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔ روبیو نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US