ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر حملہ، 168 طالبات شہید، آخری ویڈیو جاری

image

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ضلع میناب میں امریکی اور اسرائیلی فوج کے حملوں سے شہید ہونے والی 168 ایلیمینٹری اسکول کی طالبات میں سے چند کی آخری ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شجرطیبہ ایلیمنٹری اسکول میں مہدوی دسترخوان کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز دہشت گردانہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

کمسن طالبات کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حملے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا نے ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 168 طالبات شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US