مشرق وسطیٰ میں بڑھتا تصادم تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرے گا: بابا وانگا کی پیشگوئی

image

بلغاریہ کی نابینا پیش گو خاتون بابا وانگا کی مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان سے منسوب دعوؤں کے مطابق 2026 میں مشرق سے ایک بڑے تصادم کا آغاز ہوگا جس میں چین، روس، ایران اور امریکا شامل ہوں گے، اور یہ کشیدگی بڑھتے بڑھتے تیسرے عالمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2026 میں مشرقی خطے سے ایک بڑا تنازع جنم لے گا، جس میں چین، روس، ایران اور امریکا جیسے طاقتور ممالک شامل ہوں گے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تصادم شدت اختیار کرتے ہوئے عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی دنیا کو شدید نقصان پہنچے گا۔

تاہم ان کی پیش گوئیوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جنگ انسانیت کے مکمل خاتمے کا سبب نہیں بنے گی۔ بابا وانگا نے اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انسانی زوال کا آغاز 2025 میں ہوچکا ہوگا جبکہ دنیا کا اختتام سن 5079 میں ہوگا۔

گزشتہ برسوں سے منسوب پیش گوئیوں میں انہوں نے شدید زلزلوں، یورپ میں جنگ اور عالمی اقتصادی بحران کی نشاندہی بھی کی تھی، جو مختلف حلقوں میں زیرِ بحث رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں 85 برس کی عمر میں ہوا تھا، تاہم ان سے منسوب پیش گوئیاں آج بھی عوامی اور سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بنتی رہتی ہیں۔

عالمی جنگ سے متعلق پیش گوئی کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انسان پہلی مرتبہ غیر ملکی مخلوقات سے رابطہ کرے گا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر بحران یا خوفناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اور بعض ماہرین اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا موجودہ عالمی کشیدگی، بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ، کسی بڑے بحران کی جانب اشارہ ہے یا نہیں۔

اسی تناظر میں فرانس کے معروف ماہر پیش گوئی نوسترادامس کی مبہم تحریریں بھی زیرِ بحث ہیں، جن کے مطابق رواں برس کسی اہم مرد شخصیت کے قتل یا سیاسی بغاوت کا خطرہ موجود ہے، جبکہ سات ماہ تک جاری رہنے والی بڑی جنگ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US