ایران پر حالیہ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
27 فروری تا 2 مارچ کے دوران کیے گئے دی اکنامسٹ اور یو گورنمنٹ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت صرف 38 فیصد رہ گئی۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 59 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں، جو اب تک کا سب سے زیادہ تناسب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کمی سے ریپبلکن پارٹی کی مڈٹرم الیکشن کی حکمت عملی متاثر ہوسکتی ہے۔