عادل راجہ کو برطانوی عدالت سے بڑا جھٹکا، اپیل مسترد، جرمانہ عائد

image

برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجہ کو برطانوی عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔

عدالت نے سماعت کے دوران عادل راجہ سے اپنے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد طلب کیے، تاہم وہ تسلی بخش ثبوت پیش نہ کرسکے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے ان کے دعوؤں کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ پر 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد ان کے لیے مزید اپیل کے امکانات نہایت محدود رہ گئے ہیں اور قانونی راستے تقریباً بند ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US