سری لنکا کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے سے 140 افراد لاپتہ، ڈرون حملے میں سعودی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش

سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز ڈوبنے کے بعد 140 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 30 زخمیوں کو گالے بندرگاہ کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے کچھ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بعض کو جلنے سے زخم اور خراشیں آئی ہیں۔
  • سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، جس کے بعد 140 افراد لاپتہ ہیں
  • ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تین روزہ آخری رسومات ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا
  • سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے
  • اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اُن کی جانب سے شروع کی جانے والی حالیہ کارروائی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کر رہا ہے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب ایران کے پاس بحریہ ہے نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا۔‘
  • ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں افغانستان اور مشرق وسطی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی

سری لنکا کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے سے 140 افراد لاپتہ، ڈرون حملے میں سعودی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US