امریکی آبدوز نے بحر ہند میں ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا، پینٹاگون کا ایران کے اندر ’گہرائی میں جا کر‘ حملوں کا منصوبہ

پینٹاگون کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم انھوں نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔ دوسری جانب سری لنکا کی وزارت دفاع کے سیکرٹری نے بی بی سی کو بتایا کہ سری لنکا کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔
  • پینٹاگون پریس بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاعپیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ بحرہند میں ایک ایرانی جنگی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم اس جہاز کا نام نہیں بتایا گیا
  • دوسری جانب سری لنکا کی وزارت دفاع کے سیکرٹری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سری لنکا کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں
  • ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تین روزہ آخری رسومات ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا
  • سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے
  • اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اُن کی جانب سے شروع کی جانے والی حالیہ کارروائی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کر رہا ہے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اب ایران کے پاس بحریہ ہے نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا‘
  • ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

امریکی آبدوز نے بحر ہند میں ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا، پینٹاگون کا ایران کے اندر ’گہرائی میں جا کر‘ حملوں کا منصوبہ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US