امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے 20 سے زائد ایرانی جہازوں کو یا تو ڈبو دیا ہے یا انھیں نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
- پینٹاگون پریس بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاعپیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ بحرہند میں ایک ایرانی جنگی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم اس جہاز کا نام نہیں بتایا گیا
- دوسری جانب سری لنکا کی وزارت دفاع کے سیکرٹری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سری لنکا کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں
- ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تین روزہ آخری رسومات ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا
- سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے
- اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اُن کی جانب سے شروع کی جانے والی حالیہ کارروائی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کر رہا ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اب ایران کے پاس بحریہ ہے نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا‘
- ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
امریکہ کے ’20 سے زیادہ ایرانی بحری جہازوں‘ پر حملے، پڑوسی ممالک کے خلاف کارروائیوں کے بعد ایرانی صدر کا پیغام