ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، امریکی صدر

image

امریکی صدر نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے اور ایران میں جو لیڈر بننا چاہتا ہے، مارا جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا ایران کے معاملے میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جنگی محاذ پر امریکی کارکردگی توقع سے بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملہ نہ کرتا تو ایران امریکا پر حملہ کرتا، اور ایران پر قبل از وقت کارروائی کی گئی تاکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ آ سکیں۔

انہوں نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ہم نے ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US