ایران میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے، شہدا کی تعداد 1,045 تک پہنچ گئی

image

امریکی اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران کے مختلف شہروں، بشمول تہران، پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں ایک ایرانی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اصفہان میں ایرانی بیلسٹک میزائل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کی آبدوز سمیت متعدد بحری جہاز تباہ کرنے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

چھ روز سے جاری حملوں کے دوران ایرانی شہدا کی تعداد 1,045 تک پہنچ گئی جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر 5 ہزار ٹن سے زائد گولا بارود برسا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US