انڈین وزارت خارجہ کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ پر اس دعوے کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا کے ایک چینل ’ون امریکہ نیوز نیٹ ورک‘ پر یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ اس کی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، غلط اور جعلی ہے۔
- قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
- ایران نے گذشتہ روز ترکی پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنے پڑوسی اور دوست ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔‘
- انڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بحریہ کی جانب سے انڈین بندرگاہیں استعمال کرنے کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
- بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں تقریباً 20 ہزار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔
ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بحریہ کی جانب سے انڈین بندرگاہیں استعمال کرنے کی خبر بے بنیاد ہے: انڈیا