آذربائیجان کے علاقے نخچیوان میں واقع نخچیوان بیس کو ایرانی Shahed-136 ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی ڈرون حملوں کا شکار ہونے والا یہ تیرہواں ملک ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ بیس ممکنہ طور پر اسرائیل کے زیرِ استعمال ہے۔
حملے کی نوعیت اور نقصان کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہوئیں، تاہم مقامی حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
نخچیوان ائیرپورٹ پر ڈورن حملے میں 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 2 ایرانی ڈرون سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے، ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے قریب گرا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایرانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران جلد از جلد اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔