ابوظہبی میں حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جس کے بعد اس کے ملبے اور ٹکڑے لگنے کے باعث شہر کے دو مختلف مقامات پر چھ غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جن میں پاکستانی اور نیپالی شہری شامل ہیں۔ تاہم دوسری جانب بی بی سی ویریفائی نے ایسی ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے کہ جن میں آذربائیجان کے نخچیوان علاقے کے ایک ہوائی اڈے پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے دکھائے گئے ہیں۔
- ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
- ابوظہبی میں تباہ ہونے والے ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی اور نیپالی سمیت چھ شہری زخمی
- بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی افواج نے 75 ایرانی میزائل اور 123 ڈرونز کو فضا میں کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی تیل کی قیمتوں فی لیٹر چالیس روپے سے پچاس روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔
- قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
- ایران نے گذشتہ روز ترکی پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنے پڑوسی اور دوست ملک
آذربائیجان کے ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملہ، ابو ظہبی میں ملبہ گِرنے سے پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد زخمی