امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں ایران میں تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے انٹر میامی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف سے ملاقات کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ ہے ایرانی حکام ’فون کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم کوئی معاہدہ کیسے کر سکتے ہیں؟‘
- امریکی سیکریٹری دفاع ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کا مشن 'فیصلہ کُن طریقے سے آگے' بڑھ رہا ہے۔
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس نے خلیجِ فارس کے شمالی حصے میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ وہ 'لبنان تک جنگ کو نہ پھیلائیں۔'
- ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایرانی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں پر 'ہر گھنٹے' میں حملے کر رہا ہے۔
- ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
- ابوظہبی میں تباہ ہونے والے ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی اور نیپالی سمیت چھ شہری زخمی
- قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
امریکی فوج کا ایرانی ڈرون بردار بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ، صدر ٹرمپ کا لڑائی جاری رکھنے کا اعلان