سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پرنس سلطان ایئربیس کی طرف لانچ کیے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے۔‘ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں ایران میں تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور 30 سے زیادہ بحری جہازوں کو ڈبویا ہے
- امریکی سیکریٹری دفاع ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کا مشن 'فیصلہ کُن طریقے سے آگے' بڑھ رہا ہے۔
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس نے خلیجِ فارس کے شمالی حصے میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ وہ 'لبنان تک جنگ کو نہ پھیلائیں۔'
- ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایرانی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں پر 'ہر گھنٹے' میں حملے کر رہا ہے۔
- ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
- ابوظہبی میں تباہ ہونے والے ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی اور نیپالی سمیت چھ شہری زخمی
- قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
سعودی عرب کا پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف فائر کیے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ