امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے محکمے نے انڈین ریفائنریوں کو روسی تیل خریدنے کی اجازت دینے کے لیے 30 دن کی عارضی رعایت جاری کی ہے۔سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ ’یہ مختصر مدت کا اقدام صرف اُس تیل پر لاگو ہوگا جو پہلے ہی سمندر میں پھنسا ہوا ہے، لہٰذا روسی حکومت کو اس سے کوئی بڑا مالی فائدہ نہیں ہوگا۔‘
- تیل کی عالمی مارکیٹ پر 'ایرانی دباؤ' کے پیش نظر امریکہ کی انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کی 30 دن کی عارضی رعایت
- ایران نے دو ہوٹلوں اور ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا ہے: بحرین
- پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف فائر کیے گئے تین میزائل تباہ کر دیے: سعودی عرب
- جنگ کے لیے طویل عرصے سے تیار تھے، خونریزی کی ذمہ دار امریکی انتظامیہ ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ
- امریکی سیکریٹری دفاع ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کا مشن 'فیصلہ کُن طریقے سے آگے' بڑھ رہا ہے۔
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس نے خلیجِ فارس کے شمالی حصے میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ وہ 'لبنان تک جنگ کو نہ پھیلائیں۔'
تیل کی عالمی مارکیٹ پر ’ایرانی دباؤ‘ کے پیش نظر امریکہ کی انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کی 30 دن کی عارضی رعایت