ایران کی فضائی اور بحری قوت ختم کردی، میزائل اور ڈرون صلاحیت ختم کررہے ہیں، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ اور ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے حکومت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکی صدر نے ایرانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہو کر پناہ حاصل کریں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔

ٹرمپ نے کہا اگر پاسداران انقلاب کے کمانڈرز عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

امریکی صدر تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کا بھی اعلان کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US