اقوام متحدہ کا جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے خطرے پر اظہار تشویش

image

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوچکا ہے۔

اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور عالمی رہنماؤں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا عالمی تناؤ نہ صرف سیکیورٹی خدشات کو بڑھا رہا ہے بلکہ اس کے باعث دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

انتونیو گوٹریس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی جنگی تنازعات کو مزید مہلک اور خطرناک بنا رہی ہے، جس سے عالمی امن کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عالمی معیشت اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر پڑتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US