ایران جنگ کے لیے اضافی فنڈز مانگنے پر سینیٹر برنی سینڈرز کی ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید

image

واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران فوجی بجٹ میں غیر ضروری اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سینڈرز نے بتایا کہ پینٹاگان کو پہلے ہی دفاعی اخراجات کے لیے 1 ٹریلین ڈالر مختص کیے جا چکے ہیں، لیکن صدر ٹرمپ اب مزید 500 ارب ڈالر کے علاوہ ایران جنگ کے لیے اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں۔

سینڈرز نے کہا، یہ جنگ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی تھی۔ ہم مزید فنڈنگ کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ہمارا پیسہ امریکی عوام پر خرچ ہونا چاہیے، جنگوں پر نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US