ایران نے جنگی حکمت عملی کے تحت اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہو گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی کروڈ آئل 83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب قطر کے وزیر توانائی نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خلیجی ممالک نے تیل کی پیداوار بند کر دی تو خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اور اس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔