اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حالیہ میزائل حملوں کے بعد بھارتی صحافی نے تباہی کی خوفناک صورتحال بتائی ہے۔ صحافی کے مطابق شہر میں 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں کے جھٹکوں سے لرز رہی ہیں۔
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصاویر لینے، اسپتال جانے یا تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
صحافی نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کے چرچے سنے گئے تھے لیکن انہیں ناکام ہوتے دیکھا۔ میزائل الرٹ کے پیغامات کبھی کبھار دیر سے آتے ہیں یا بالکل نہیں آتے جس سے حملے اچانک ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ بھارتی صحافی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھے اور انہوں نے وہاں کی خطرناک صورتِ حال کو رپورٹ کیا۔