پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک پر حملہ یا میزائل حملے نہیں کرے گا، جب تک کہ ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر کوئی خطرہ یا حملہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے معذرت کا اظہار بھی کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ ایران کسی بھی پڑوسی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

گذشتہ روز صدر پزشکیان نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ تنازعات کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی جانب سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو جنم دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ہے، لیکن ملک کی خودمختاری اور وقار کے دفاع میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US