پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کریں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

image

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کا حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں کے معاملے پر وہ پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں اور ایران کا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق عبوری لیڈر شپ کونسل نے بھی اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہیں کیا جاتا ایران بھی اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا اور دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث متعدد شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US