ایران کے خلاف جنگ دنیا کے لیے سروس ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ان کارروائیوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کیے گئے جبکہ فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کا بڑا حصہ ناکارہ بنا دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل امریکی افواج نے ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا کیونکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ انہوں نے ان حملوں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے ایران کی فوجی صلاحیت کو فیصلہ کن دھچکا لگا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے تاہم کوشش کی جاتی ہے کہ کم سے کم جانی نقصان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ ایک ایسی سروس ہے جو امریکا نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران خطے میں اثر و رسوخ بڑھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US