ایرانی رہنما کا چند امریکی فوجی قیدی بنانے کا دعویٰ

image

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے چند امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

اپنے بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر حملے کیے گئے تو انہیں مسلسل نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا ہدف خطے کے ممالک نہیں بلکہ صرف امریکی فوجی اڈے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو جواب دینا ایران کا حق اور اس کی مستقل پالیسی ہے، جبکہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔

ایرانی رہنما کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے اور امریکا کو اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانا ہوگی۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، تاہم جنگی صورتحال کی وجہ سے اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے چند امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US