چین کا ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

image

چین نے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا حل طاقت کے استعمال سے نہیں نکلتا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو عوامی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے بڑے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ تعمیری کردار ادا کریں اور جنگ کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

چین نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ کشیدگی کم کی جائے اور خطے میں امن قائم رکھنے کے اقدامات کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US