ایران جنگ میں امریکا کو اب تک 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، امریکی اخبار

image

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران پر پہلے حملے میں وہ ہدف مارے گئے جو وائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکرات کیلیے زیادہ تیار سمجھے جاتے تھے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں پھیلنے والی تشدد کی لہر پیچیدہ اور خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا کہ جنگ کے پہلے ہفتے میں تقریباً 6 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔ امریکی حکام نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ ایران اب بھی اپنے میزائل پروگرام کا آدھا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اپنے ڈرون پروگرام کا بڑا حصہ بھی ابھی فعال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US