T20 ورلڈ کپ: پیش گوئیاں غلط ثابت، سابق کھلاڑیوں کو منہ کی کھانی پڑ گئی

image

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر اور دیگر سابق کھلاڑیوں کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق اپنی پیش گوئیوں کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

ان سابق کھلاڑیوں میں محمد عامر کو سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کی پیش گوئیاں مسلسل غلط ثابت ہوئیں، فاسٹ بالر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر پہلے بھارت کے اوپنر ابھیشک شرما کو ایک سلوگر کہا تھا اور ابھیشک نے فائنل میں نیو سینچری مار دیا۔

عامر نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ بھارت سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گا اور اس کے بعد کہا کہ بھارت سیمی فائنل نہیں جیتے گا اور پھر کہا کہ بھارت فائنل نہیں جیت پائے گا اور تینوں ہی باتیں غلط ثابت ہوئیں۔

اتوار کے روز فائنل کے بعد جب ان سے ان کی پیش گوئیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ واضح طور پر چڑ چڑے نظر آئے اور کہا کہ بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی میرے گھر تھوڑی لے کے جانی ہے، جیت گئے تو جیت گئے۔

اسی طرح ایک اور سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پیش گوئی کی تھی کہ نیوزی لینڈ فائنل جیتے گا، ان سابق کھلاڑیوں کی غلط پیش گوئیوں کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق اڑایا گیا ہے اور کرکٹ کے بارے میں ان کی صحیح تجزیہ کرنے کی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US