افغانستان اپنے عوام کے لیے جہنم اور دہشتگردوں کے لیے جنت بن چکا ہے، احمد مسعود

image

افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے معاملے پر طالبان رجیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ افغان سیاسی رہنما بھی اس حوالے سے کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔

شمالی اتحاد کے رہنما احمد مسعود نے دہشتگرد تنظیموں کے مبینہ ٹھکانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات براہِ راست طالبان حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

احمد مسعود کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت اپنے عوام کے لیے جہنم جبکہ دہشتگردوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق جس طرح ماضی میں القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو پناہ دی گئی تھی ویسا ہی ماحول ایک بار پھر پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان سمیت 20 سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں جبکہ مسلط طالبان حکومت کے خلاف افغان عوام کی نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عوام طالبان کی سخت گیر پالیسیوں اور آمریت سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ یہ خدشات بھی بڑھ رہے ہیں کہ افغانستان کو دہشتگرد تنظیموں کے لیے دوبارہ لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US