ایران جنگ ختم ہونے کے آثار، عالمی منڈی میں تیل 8 فیصد سستا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 8 فیصد تک گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ دورانِ ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اس کے خاتمے کے امکانات قریب ہیں۔

اس سے قبل ری پبلکن کانفرنس سے خطاب میں بھی انہوں نے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دورانِ کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد جی7 ممالک نے ہنگامی تیل کے ذخائر استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا جس سے قیمتوں میں کچھ کمی آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US