ایران کا اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، تنصیبات کو نقصان کی اطلاعات

image

ایران نے اسرائیل کے اہم ترین ہوائی اڈے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے قریب گرے جس کے باعث ہوائی اڈے کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب لبنان سے کیے گئے ایک میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ اس حملے میں دو اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون ساعر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا اسے مناسب سمجھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود جنگ نہیں چاہتا، تاہم دونوں ممالک مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US