ایران کا قطر، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج

ایران کے سرکاری میڈیا میں پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایران نے قطر میں العدید ایئر بیس، کویت میں کیمپ عریفجان اور عراق میں حریر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب ایران میں جاری جنگ اور اس کے خطے پر اثرات کے حوالے سےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔
  • سعودی عرب کا کہنا ہے کہاس نے پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب جانے والے چھ بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے جبکہ آئل فیلڈ کی طرف اڑنے والے دو ڈرونز کو بھی روک دیا گیا ہے
  • گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے
  • امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آج آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے
  • اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر نئی فضائی کارروائی کی ہے
  • اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کے نام ایک پیغام میں انھیں آیت اللہ حکومت کو گرانے اور 'اپنی آزادی حاصل کرنے' کی اپیل کی ہے

ایران کا قطر، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US