دبئی میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے نذدیک ڈرون گرنے سے ایک انڈین شہری کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ گھانا کے دو شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری معمولی زخمی ہوئے
- دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں
- امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔
- سعودی عرب کا کہنا ہے کہاس نے پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب جانے والے چھ بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے جبکہ آئل فیلڈ کی طرف اڑنے والے دو ڈرونز کو بھی روک دیا گیا ہے
- گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے
دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی، امریکی سینٹ کام نے ایرانی بحری کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی