ٹرافی لے کر مندر جانے پر بھارتی کپتان، ہیڈ کوچ ودیگر پر شدید تنقید

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارت ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ٹرافی لے کر مندر جانے پر اپنے ملک میں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے ساتھ انٹرنیشنل ہیڈ کونسل کے چیئرمین جے شاہ پر بھی تنقید ہو رہی ہے کہ ان کا ورلڈ کپ ٹرافی اور بھارتی ٹیم کے مینجمنٹ کے ساتھ جانے کی کیا منطق ہے؟ کیونکہ وہ صرف بھارتی کرکٹ کو نہیں بلکہ اب عالمی کرکٹ کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

بھارت کے ایک اپوزیشن لیڈر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کرتی ازاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی جتنی ہندوؤں کو ہے اتنی ہی مسلمانوں، کرسچنز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھن والوں کو بھی ہے۔

کرتی ازاد کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان، ہیڈ کوچ اور جے شاہ نے ورلڈ کپ کی ٹرافی مندر میں لے جا کر غلط پیغام دیا ہے اور کرکٹ اور مذہب کو الگ رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر کئی بھارتیو نے جہاں کرتی ازاد کو چپ رہنے کا مشورہ دیا وہیں بہت سوں نے ان کی بات کو سراہا بھی ہے اور سوریا کمار اور گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مایہ ناز کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ کرتی ازاد نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کو مندر لے جا کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ہے جو غلط ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US