پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ شیڈول کے مطابق سیریز نہیں ہو گی کیونکہ اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور مئی میں پاکستان کا بنگلا دیش دورہ طے ہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے ٹیم کا پاکستان میں دورہ اپریل، مئی کے لیے شیڈول تھا تاہم اب ممکنہ طور پر سیریز کو رواں برس کے آخر یا آئندہ برس کے لیے ری شیڈول کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی جس کا اختتام 20 مئی کو ہو گا۔ مئی کے آخر میں آسٹریلیا تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔