ایران کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید: ’جارحیت میں شامل ممالک کو یہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا‘

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’کچھ ممالک نے ہم سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے بات چیت کی تھی اور ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے ایران کے خلاف ’جارحیت میں حصہ‘ لیا انھیں ’یہاں سے گزرنے کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔‘
  • ایرانی نائب وزیرِ خارجہ ماجد تخت روانچی نے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید کی ہے۔
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
  • ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے سفر اور سیاحت کے شعبے کو یومیہ کم از کم 600 ملین ڈالر (448 ملین پاؤنڈ) کا نقصان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق ’جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔‘

ایران کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید: ’جارحیت میں شامل ممالک کو یہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا‘


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US