ایران کا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

image

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فوجی تنظیم پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

تاہم امریکی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی کیریئر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچے اور ابراہم لنکن معمول کے مطابق اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US