برطانوی خام تیل 101 ڈالر، امریکی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کے اعلان کے باوجود قیمتیں نیچے نہ آ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9.29 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 101.3 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9.02 ڈالر بڑھ کر 96.27 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی تیل کی منڈی میں بڑی سپلائی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں پہلے ہی بلند ہو چکی ہیں اور عالمی توانائی ایجنسی کے اضافی ذخائر جاری کرنے کے اعلان کے باوجود مارکیٹ میں استحکام نہیں آ سکا۔ یہ صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US