ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہم لنکن بدستور آپریشن ایپک فیوری میں حصہ لے رہا ہے۔
- تہران میں حکومت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے قریب دھماکے
- امریکہ نے پابندی کا شکار ممالک کو عارضی طور پر روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی
- اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں
- پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 'یوم القدس' کےموقع پر سکیورٹی کے پیش نظرمختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا ہے۔
- امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اس کا ایک طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا
- اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے پیشِ نظر یروشلم کے مقدس مقامات پر عبادات 'عارضی طور پر معطل' کر دی گئی ہیں
- امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال 'بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے' اور 'بہت اچھی ہے۔'
پاسدارانِ انقلاب کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو ’غیر فعال‘ کرنے کا دعویٰ، عمان میں ڈرون گرنے سے دو غیر ملکیوں کی ہلاکت