امریکہ نے روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ابھی ایک عارضی اقدام قرار دیا جا رہا ہے جس پر یورپی ممالک کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- تہران میں حکومت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے قریب دھماکے
- امریکہ نے پابندی کا شکار ممالک کو عارضی طور پر روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی
- اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں
- پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 'یوم القدس' کےموقع پر سکیورٹی کے پیش نظرمختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا ہے۔
- امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اس کا ایک طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا
- اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے پیشِ نظر یروشلم کے مقدس مقامات پر عبادات 'عارضی طور پر معطل' کر دی گئی ہیں
- امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال 'بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے' اور 'بہت اچھی ہے۔'
امریکہ کی روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی، عمان میں ڈرون گرنے سے دو غیر ملکیوں کی ہلاکت