پاکستان سپر لیگ کے سیزن گیارہ میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل الیون کے دوران مخصوص انکلوژرز کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز آن لائن ٹکٹ دکھا کر براہِ راست گراؤنڈ میں داخل ہو سکیں گے۔
پی سی بی نے اس بار ٹکٹوں کی قیمتیں بھی عوام کے لیے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں لیگ میچز کے ٹکٹ 300 سے 3000 روپے تک دستیاب ہوں گے۔