پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
ریلویز ترجمان نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔