ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

image

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں آج دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں غازی گوری اور سعد مسعود جو پہلی دفعہ قومی ٹیم کی کسی بھی فارمیٹ میں نمائندگی کر رہے ہیں۔

بیٹسمین شمائل حسین گردن کی تکلیف کی وجہ سے آج میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ تین میچ کی ون ڈے سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے اور آج کے میچ میں سیریز کا فیصلہ ہوگا۔

بنگلا دیش کی ٹیم نے اپنی پلیئنگ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستان نے آج اپنی پلیئنگ 11 میں ایک اور تبدیلی کی ہے اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد کو کھلایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US