ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بھی بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی اور بغیر اجازت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ کرفیو اپنے شناختی کاغذات ساتھ رکھیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔