پاک افواج کے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات پر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں طالبان کے اہم مراکز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج مکمل طور پر تباہ کیا گیا جبکہ سیکنڈری ڈیٹونیشن سے بلند شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ایک بڑا بارودی ذخیرہ تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانے کے دعوے کو سیکیورٹی ذرائع نے مضحکہ خیز قرار دیا۔
ننگر ہار میں پاک افواج نے چار مقامات پر طالبان کی ملٹری تنصیبات اور لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا جس میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور پاک افواج افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف مستحکم موقف برقرار رکھے ہوئے ہیں۔